پری میڈیکل کی ڈگری رکھنے والی خواتین کو  ٹریننگ دینے کا فیصلہ 

Jul 14, 2024 | 22:16:PM
 پری میڈیکل کی ڈگری رکھنے والی خواتین کو  ٹریننگ دینے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت نےپری میڈیکل کی ڈگری رکھنے والی خواتین کو  ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں24 ماہ کا ٹریننگ کورسزکروایا جائے گا۔ 

 محکمہ بیبود آبادی سندھ  کی جانب سے پری میڈیکل ڈگری رکھنے والی خواتین کوٹریننگ کروائی جائے گی، ٹریننگ کا پروگرام یونین کاؤنسل سطح پر شروع کیا جائے گا ،ٹریننگ کورس کرنے والی فی خاتوں  کو 5 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

کراچی ڈویژن کی 139 یوسیز،  سانگھڑ کی 77، مٹھی 57،ٹھٹہ سجاول کی  27,  یونین کائونسل میں ٹریننگ دی جائے گی ،بدین 49، حیدرآباد 25 اور جامشورو کی 49 یوسیز میں خواتین کو ٹریننگ دی جائے گی، نوابشاہ 29, لاڑکانہ 31، قمبر شہدادکوٹ 31، دادو 37، جیکب آباد21 اورشکارپور کی37یوسیز میں خواتین کو فیملی ورکرز کا کورس ٹریننگ کرایا جائے گا،پری میڈیکل کی ڈگری رکھنے والی خواتین سے درخواستیں طلب کر لی گئی،سلیکٹ ہونےوالی امیدوارخواتین پاکستان نرسنگ کاؤنسل کےپاس رجسٹرڈ ہونگی، 35 سال تک عمر والی خواتین سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں،حاملہ خواتین کی درخواستیں قابل قبول نہیں ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا اور سندھ کی ملاقات ،دونوں صوبوں کے مابین مختلف امور پر تبادلہ خیال