سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملہ، روس کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Jul 14, 2024 | 23:32:PM

 (24نیوز) روس نے سابق امریکی صدر ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکہ کی موجودہ صورتحال کا ذمہ داربائیڈن انتظامیہ کو قرار دیا ہے۔

 کریملن ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس سیاسی جدوجہد میں تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہے، ٹرمپ پر ہوئے حملے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن ترجمان نے کہا کہ روس یہ نہیں سمجھتا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم ٹرمپ کے ارد گرد بنایا گیا ماحول اس صورتحال کی وجہ بنا جو آج امریکہ کو درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرقاتلانہ حملہ، اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا بیان سامنے آگیا

مزیدخبریں