اننت امبانی کی شادی میں رجنی کانت کی امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش، ویڈیو وائرل

Jul 14, 2024 | 23:52:PM
اننت امبانی کی شادی میں رجنی کانت کی امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کے دوران ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے میگا سٹار رجنی کانت نے بالی ووڈ کے سینیئر اداکار امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ اداکار امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے سپر سٹار رجنی کانت بھی مکیشں امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہفتے کو ہونے والی شبھ اشیرواد تقریب میں شریک ہوئے، اس حوالے سے انسٹاگرام پر شیئر ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی جس میں امیتابھ بچن اس وقت اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں جب رجنی کانت انکے پیروں کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اننت امبانی کی شادی میں عالیہ بھٹ کی 160 سال پُرانی ساڑھی کی دھوم

تقریب میں امیتابھ بچن  رنگین شیروانی اور شال میں جبکہ رجنی کانت سفید لباس میں ملبوس تھے، اس دوران جیسے ہی رجنی کانت انکے پیروں کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں تو امیتابھ انکے ہاتھ روک کر انہیں گلے لگا لیتے ہیں اور ایک دوسرے سے نیک خواہشات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ 

ویڈیو پر مداحوں نے تبصرے بھی کیے، ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ دونوں محبت اور احترام کے قابل ہیں‘‘ جبکہ دوسرے نے کمنٹ کیا کہ ’’ایک فریم میں 2 لیجنڈز‘‘ اور تیسرے مداح کا کہنا تھا ’’عظیم لوگوں میں کس قدر عاجزی و انکساری ہوتی ہے‘‘۔