پاکستان کا عالمی مارکیٹ کیلئے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

Jun 14, 2024 | 00:58:AM
پاکستان کا عالمی مارکیٹ کیلئے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز  )ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے حکومت کا بین الاقوامی بانڈمارکیٹ سے رجوع کا فیصلہ ، 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈزجاری کیے جائیں گے ۔

پہلے مرحلے میں چینی مارکیٹ کیلئے 30 کروڑ ڈالر تک کے ’پانڈا بانڈز ‘جاری کیے جائیں گے اس کے بعد غیر ملکی بانڈز کا حجم 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک بڑھایا جائیگاجبکہ پاکستان ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کرے گا،ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سال 2025-26 میں یورو بانڈ کے اجراء کا پلان ہےآئی ایم ایف سے نئے پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈزجاری ہونگے، چینی بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سے رجوع کیا جائے گا جبکہ بانڈزبیرونی قرضوں پرسود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کیلئےجاری ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں : دودھ کی قیمت میں فی لیٹر20 روپے اضافہ