سندھ بجٹ 25۔2024 میں تعلیم اور صحت کیلئے خطیر رقم مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت سندھ نےمالی سال 25۔2024 کی بجٹ میں تعلیم کی سکیموں کیلئے 32.163 بلین جبکہ صحت کیلئے 18 بلین روپے کی خطیر رقم مختص کرلی۔
وفاق اور پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی مالی سال 25۔2024 کیلئے بجٹ پیش کردیا ، اگلے مالی سال کیلئے صحت ، تعلیم لوکل گورنمنٹ اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن سمیت متعدد سیکٹر ز کیلئےبجٹ مختص کیا گیا ۔
بجٹ میں صحت کی سکیموں کیلئے18.0 بلین روپے ، لوکل گورنمنٹ کیلئے 71.959 بلین مختص کردیئے گئے، پبلک ہیلتھ انجینیرنگ کے شعبے کیلئے 22 بلین روپے مختص جبکہ ٹرانسپورٹ اور کمیونکیشن سیکٹر کی مد میں 60.40 بلین روپے رکھے ہیں۔
نہروں کی لائننگ اور آبپاشی کی مد میں 31.09 بلین جبکہ پانی اور متبادل توانائی کے منصوبوں کیلئے 20 ہزار بلین مقرر کیے گئے ہیں۔
زبوں حال انفرا اسٹرکچر کیلئے بھی 10 ہزار ملین مقرر کیا گیا ، علاوہ ازیں ذراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر 6.633 بلین روپے رکھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 50 ہزار نوکریوں پر مبنی 33 کھرب روپے کا بجٹ وزیراعلیٰ سندھ پیش کر رہے ہیں