سندھ : بجٹ میں کھیلوں کیلئے مجموعی طور پر 45 کروڑ روپے دیئےجائینگے

Jun 14, 2024 | 18:01:PM

(24نیوز) سندھ حکومت نے بجٹ میں کھیلوں کیلئے مجموعی طور پر 45 کروڑ روپے مختص کردیئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق سندھ گیمز کیلئے 15 کروڑ روپے  جبکہ کھیلوں کی مزیدسرگرمیوں کیلئے 30 کروڑ روپے الگ سے مختص کردیئے گئے۔ 

  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے بجٹ میں 10 کروڑ روپے ،عوامی لائبریریز کی سہولیات بڑھانےکیلئے 21 کروڑ روپے کردیئے گئے۔

دوسری جانب سیلاب متاثرہ  سکولوں کی مرمت کیلئے 2 ارب 40 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ میں جامعات کیلئے 35 ارب روپے مختص

مزیدخبریں