(24 نیوز)سندھ حکومت نے مالی سال 25-2024 کیلئے سیلز ٹیکس وصولی کا ہدف بڑھا کر 661 ارب 90 کروڑ روپے کر دیا۔
سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا جس میں سیلز ٹیکس کی وصولی کے ہدف میں اضافہ کیا گیا ہے ،ٹیکس ہدف 661 ارب 90 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے ، جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 76 ارب روپے زیادہ ہے ، سروسز سیلز ٹیکس کا ہدف 350 ارب روپے مقرر جبکہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا ہدف 203 ارب 80 کروڑ روپے رکھا گیا ہے اور بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60 ارب 70 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کو بڑھتی مالیاتی ضروریات کیلئے پائیدار حل کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مذہبی تقریبات کیلئے 17کروڑ ، فلم انڈسٹری کیلئے ایک ارب روپے مختص