سندھ بجٹ میں بلدیات سمیت دیگر  اداروں کیلئے کتنی رقم مختص کی گئی؟ جانیے

Jun 14, 2024 | 18:19:PM
سندھ بجٹ میں بلدیات سمیت دیگر  اداروں کیلئے کتنی رقم مختص کی گئی؟ جانیے
کیپشن: سندھ اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے بجٹ میں بلدیاتی اداروں، ٹرانسپورٹ، کھیلوں اور یونیورسٹیوں کیلئے کتنی رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اعدادوشمار شیئر کردیئے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکموں کیلئے مختص رقم کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے مالی سال 2024-25کے بجٹ میں کے ایم سی سمیت بلدیاتی اداروں کیلئے 160 ارب ،ٹرانسپورٹ کیلئے56 ارب،ورکس سروسز کیلئے 86 ارب،عوامی لائبریریز کی سہولیات بڑھانےکیلئے21 کروڑ روپےمختص کئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ گیمز کیلئے15 کروڑ ،کھیلوں کی مزیدسرگرمیوں کیلئے 30 کروڑ روپے الگ سے مختص کئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ گرانٹس کی مد میں یونیورسٹیز کیلئے 35 ارب مختص کئے ہیں،سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی کیلئے 2 ارب،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کیلئے ایک ارب، 

ڈاؤ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس کیلئے ایک ارب 12 کروڑ،مہران یونیورسٹی جامشورو کیلئے ایک ارب 86 کروڑ ،سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کیلئے ایک ارب 66کروڑ ،لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کیلئے ایک ارب 38 کروڑ،قائدعوام یونیورسٹی نوابشاہ کیلئے ایک ارب 37 کروڑ ،سندھ مدرسہ اسلام کیلئے 60 کروڑ،داؤدانجینئرنگ یونیورسٹی کیلئے ایک ارب 57 کروڑ ،جامعہ کراچی اور سندھ یونیورسٹی کیلئے 3،3 ارب روپےمختص کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ طالبات کے اعزازیے کیلئے 80 کروڑ ،اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالرشپ کی مد میں 2 ارب،پوزیشن ہولڈر طلبا کیلئے ایک ارب 20 کروڑ سکالرشپ کی مد میں مختص کئے ہیں، اس کے علاوہ سکولوں میں 75 کروڑ روپے مالیت کی مفت کتابیں تقسیم کیلئے مختص،پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے بجٹ میں 10 کروڑ ،سیلاب متاثرہ سکولوں کی مرمت کیلئے 2 ارب 40 کروڑ روپےمختص کئے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت سب صوبوں پر بازی لے گئی،تنخواہوں میں بڑے اضافہ کا اعلان