(24 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مالی سال 25-2024 کیلئے پیش کیے گئے 33 کھرب 56 ارب روپے کے بجٹ میں امپورٹڈ گاڑیوں پر لگژری ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔
سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ میں 3000سی سی اوپروالی کاروں اورجیپوں پرساڑھے چارلاکھ ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 2000سی سی گاڑیوں پردولاکھ 75ہزارروپے کی ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے، 1500سی سی ایمپورٹڈ گاڑیوں پرایک لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے ، مقامی طورپربنے والی 2000سی سی گاڑیوں پر50 ہزارروپے ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ، مقامی طورپربنے والی 1500سی سی گاڑیوں پر25 ہزارروپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے
یہ بھی پڑھیں : سندھ کے بجٹ میں مذہبی تقریبات کیلئے 17کروڑ،فلم انڈسٹری کیلئےکتنا بجٹ مختص کیا گیا ؟وزیر اعلیٰ سندھ نے بتا دیا