(24نیوز)سرکلر ریلوے کیلئے بھی سندھ بجٹ میں بھی رقم مختص کی گئی،45 ملین روپے منصوبے پر مشاورت کی مد میں رکھے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ دو سالوں سے سرکلر ریلوے کیلئے فنڈز مختص کررہے تھے،وفاقی حکومت اس سلسلے میں اپنا وعدہ پورا نہیں کررہی تھی،وزیراعظم نے اس سال سرکلر ریلوے پر کام کی یقین دہانی کرائی ہے،وزیراعظم کے مطابق سی پیک کے تحت سرکلر ریلوے پر کام شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت عوام سے سیلز ٹیکس کی مد میں کتنی رقم وصول کریگی؟ہدف سامنے آ گیا