(24نیوز) اسلام آباد کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 8 ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مین پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، ڈی آئی جی آپریشنز علی رضا کے مطابق ملزمان ریسٹورنٹ میں خواتین کو ہراساں کر رہے تھے، ڈی آئی جی آپریشنز نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزمان کی جانب سے ایس پی خان زیب پر بھی حملہ کیا گیا، ان کاا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق جمعیت طلبہ اسلام کے ساتھ ہے۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکھر: قیدی فرار ہونے پر 4 پولیس اہلکار گرفتار