عالیہ بھٹ کی سالگرہ: رنبیر کپورنے فوٹوگرافرز کو وارننگ کیوں دی؟

Mar 14, 2025 | 11:17:AM
عالیہ بھٹ کی سالگرہ: رنبیر کپورنے فوٹوگرافرز کو وارننگ کیوں دی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ پر ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور نے فوٹو گرافرز کو وارننگ دےدی۔

عالیہ بھٹ کل 15 مارچ کو 32 سال کی ہوجائیں گی لیکن اس سال اُنہوں نے اپنی سالگرہ ایک دن پہلے ہی ممبئی میں میڈیا کے ساتھ منا لی۔

 اداکارہ کی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ان کے ہمراہ رنبیر کپور بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سالگرہ تقریب کے دوران عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے میڈیا کے ساتھ سوال وجواب کا ایک سیشن بھی رکھا،اس سیشن کے دوران رنبیر کپور نے فوٹو گرافرز کو وارننگ دی کہ ہماری اجازت کے بغیر رہا کی تصاویر نہ بنائیں۔

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم کسی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر رہے لیکن اگر بار بار درخواست کرنے پر بھی کوئی ہماری بات نہیں سن رہا تو ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں بچتا۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ میری زندگی کا سب سے بھیانک خواب یہ ہے کہ کوئی راہا کو مجھ سے دور لے جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سرخ ساڑھی،مانگ میں سندور: عفت عمر کی ویڈیوز وائرل

رنبیر کپور نے بات کوآگے بڑھاتے ہوئےکہا کہ میری پرورش ممبئی شہر میں اسی انڈسٹری میں ہوئی اس لیے یہاں سب لوگ میری فیملی کی طرح ہیں اورایسے میں کوئی بھی شخص جس کے ہاتھ میں کیمرہ ہو وہ راہا کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتا ہے اور ہم ایسے کسی شخص کو کنٹرول نہیں کر سکتے، اس لیے بطور والدین ہم بیٹی کی سیکیورٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ سے مدد مانگ رہے ہیں۔