شاہ رخ خان کی فلم کی وجہ سے سینکڑوں شادیاں کیوں ملتوی ہوئیں؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کی ایک فلم ایسی بھی ہے جس کی وجہ سے ممبئی میں کئی دنوں تک سینکڑوں شادیاں ملتوی ہوگئی تھیں۔
سنجے لیلیٰ بھنسالی کی 2001 میں بننے والی فلم "دیوداس" سرت چندر کے ناول پر بنائی گئی تھی جس میں شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
فلم کے سینماٹوگرافر بنود پردھان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس فلم پر کام کرنے کے اپنے تجربے اور پروڈکشن کے دوران پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئےبتایا کہ صرف چندر مکھی کا کوٹھا 1 کلومیٹر کے رقبے پر بنایا گیا تھا جسے دیکھ کر ہمارے ہوش اُڑ گئے تھے اور ہماری ٹیم سوچ رہی تھی کہ آخر اس پوری فلم کیلئے لائٹنگ کا انتظام کیسے کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 1 کلو میٹر کے صرف چندر مکھی کے کوٹھے پر ہزاروں 100 واٹ کے بلب لگائے گئے تھے تب جا کر لائٹنگ مکمل ہوئی اور اس کیلئے انہیں ممبئی کے تمام دستیاب جنریٹرز بُک کرنا پڑے تھے،اس فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے ممبئی جیسے بڑے شہر میں جنریٹرز کی قلت ہوگئی اور جنریٹرز کی عدم دستیابی کے باعث اس دوران ہونےوالی بہت سی شادیاں ملتوی ہو گئیں۔
واضح رہے کہ بلاک بسٹر فلم "دیوداس" 50 کروڑ کے بجٹ پر بنائی گئی تھی اوریہ اس وقت کی سب سے مہنگی بھارتی فلم تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ بھاگیاشری حادثے کا شکار، ہسپتال سے تصویر وائرل
کانز فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے بعد اسے جولائی 2002 میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیاتھااوریہ بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی جس نے دنیا بھر سے 168 کروڑ بھارتی روپے کابزنس کیاتھا جو اس وقت کی سب سے زیادہ کمائی تھی۔