زینب رضا کو کیسا ہمسفرچاہیے؟اداکارہ نے خصوصیات بتادیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

( ویب ڈیسک)اُبھرتی ہوئی اداکارہ زینب رضا نے اپنے ہونےوالے ہم سفرکی خصوصیات بتادیں۔
زینب رضا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے شادی کے متعلق سوال کیاگیاتواُنہوں نے کہا کہ میرے لیے شادی کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہے جسے میں بہت سوچ بچار کے بعد کروں بلکہ زندگی میں جب بھی مجھے کوئی اچھا انسان مل جائے گا تو شادی کر لوں گی۔
اداکارہ نے شریکِ حیات کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے ذہن میں کچھ مخصوص تقاضے ہیں اور اللّٰہ کرے کہ مجھے ایسا شخص مل جائے جو ان پر پورا اترے۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سب سے اہم چیز شخصیت ہوتی ہے کیونکہ بظاہر اچھے نظر آنے والے لڑکے تو بہت سارے ہیں،مجھے ایسا شخص چاہیے جو ناصرف میری بلکہ خاندان اور دوستوں کی بھی عزت کرتا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:سرخ ساڑھی،مانگ میں سندور: عفت عمر کی ویڈیوز وائرل
زینب رضا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں شوبز انڈسٹری میں کسی سے شادی کروں گی کیونکہ ابھی تک انڈسٹری میں مجھے کوئی بھی ایسا شخص نظر نہیں آیا جیسا میں چاہتی ہوں۔