فضا علی نے داماد تلاش کرنے کی حکمت عملی بتا دی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) معروف میزبان اور اداکارہ فضا علی نے داماد تلاش کرنے کی حکمت عملی بتا دی۔
فضا علی نے 24نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اپنی بیٹی فرال کی شادی کے حوالے سے اپنی حکمتِ عملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں اپنی بیٹی فرال کی شادی کروں گی تو جس بھی لڑکے کا انتخاب کروں گی اس کے گھر خود جاؤں گی،اس کے تمام دوستوں سے ملوں گی،اس کے ساتھ کچھ وقت گزاروں گی تا کہ اس کے رہن سہن اور دوسروں کے ساتھ اس کے رویے کا مشاہدہ کر سکوں۔
فضاعلی نے بتایا کہ بالخصوص میں لڑکے کا عورتوں کے ساتھ رویہ دیکھوں گی،اس چیز کا مشاہدہ بھی کروں گی کہ لڑکا بد زبانی تو نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں:ایمن اور منال خان نے وزن کم کرنے کا راز بتا دیا
فضا علی نے بتایا کہ میں لڑکے کی شخصیت کا مشاہدہ کروں گی اور اس کے بعد اگر مجھے لگا کہ وہ میری بیٹی کے لیے موزوں ہے تب ہی میں شادی کے لیے رضا مندی کا اظہار کروں گی۔