بانی پی ٹی آئی کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Mar 14, 2025 | 17:51:PM
بانی پی ٹی آئی کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)لانگ مارچ کے دوران سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کے کیس  میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر  کر دی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 21 مارچ کو سماعت کرے گا ،جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شکیل احمد بنچ میں شامل ہونگے جبکہ جسٹس عامر فاروق بھی پانچ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہونگے ۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانVS نیوزی لینڈ،پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اتوار کی صبح آمنا سامنا