مسجد میں دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے،محسن نقوی کی ورسک بازار مسجد میں دھماکے کی مذمت

Mar 14, 2025 | 18:54:PM
مسجد میں دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے،محسن نقوی کی ورسک بازار مسجد میں دھماکے کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  اعظم ورسک بازار میں مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں دھماکہ  دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئےدعا کی ،ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا،مسجد میں دھماکہ  دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے،مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔  

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی تمام زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ 

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے، بم کو مسجد کے محراب میں نصب کیا گیا تھا، حملے کا ہدف مولانا عبداللہ ندیم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی ؛کریمنل پراسیکیوشن سروسز اور موٹر وہیکلز ٹیکس ترمیمی بل منظور