گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کا واقعہ،نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل،شوکاز نوٹس جاری

Mar 14, 2025 | 19:13:PM

(قیصر کھوکھر)بیجنگ انڈر پاس میں نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پرمحکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا،سیکیورٹی کمپنی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دفاتر عارضی طور  طور پر سیل کر دیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  محکمہ داخلہ پنجاب نے بیجنگ انڈر پاس میں نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری  فائرنگ کے واقعے پر سخت کاررووائی کا آغاز کردیا ہے،سکیورٹی کمپنی پر "پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ، 2004" ضابطے کی پابندی لازم تھی،ضابطے کے مطابق سکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور پر موزوں نہ ہو،سکیورٹی کمپنی 30 یوم میں شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروانے کی پابند ہے ،غیر تسلی بخش جواب پر سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ ہوگا،سکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو سوموار کو پرسنل ہیرنگ کیلئے بھی بلایا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  مسجد میں دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے،محسن نقوی کی ورسک بازار مسجد میں دھماکے کی مذمت

مزیدخبریں