ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر قومی کرکٹرز کو بھاری جرمانے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ممتاز شگری)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر کھلاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔
گزشتہ برس اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ سے لے کر ساؤتھ افریقہ سیریز تک کھلاڑیوں پر33 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ جرمانہ ٹیسٹ میچ کے دوران ٹوپی پر 804 لکھنے والے عامر جمال کو تقریبا 14 لاکھ روپیہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں رات کو ہوٹل دیر سے آنے پر سلمان علی آغا، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
جنوبی افریقہ سیریز میں بھی رات کو ہوٹل دو منٹ لیٹ آنے پر سفیان مقیم عثمان خان، عباس آفریدی اور ایک فاسٹ باولر کو دو دو سو ڈالر جرمانہ کیا گیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے کی خوشی میں دو دو سو ڈالر جرمانہ ان کھلاڑیوں کو واپس کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :پاکستانVS نیوزی لینڈ،پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اتوار کی صبح آمنا سامنا