ملکی حالات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،اپوزیشن گرینڈ الائنس کا مطالبہ

Mar 14, 2025 | 21:00:PM
 ملکی حالات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،اپوزیشن گرینڈ الائنس کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنمائوں  نے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر  آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، انہوں نے کہا کہ فوج ، سپاہی اور جو بھی لڑ رہا ہے وہ اسی وطن کے ہیں،اس دہشت گردی کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنما محمود خان اچکزئی  نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کروانے سے پہلے ہم نے کہا تھا کہ تمام ادارے بیٹھے اور رول آف لا پر بات کریں، الیکشن کیسے ہوئے ، زر اور زور کی طاقت پر ،ایک سال پورا ہونے کو ہے ابھی بھی اسی ضد پر اڑے ہوئے ہیں، میرا خیال ہے یہ بحران ان لوگوں سے سنبھلنے والا نہیں ہے، میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے کی حیثیت سے گزارش کرتا ہوں کہ اب بھی آپ لوگ پیچھے ہوجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک میں حالات ہیں اس پر ایک کانفرنس بلائی جائے، جس میں تمام سٹیک ہولڈرز موجود ہوں، ان سپاہیوں کو جہاز میں بھی بھیجا جا سکتا تھا، ہم نے جس انداز میں ملک میں حکمرانی کا آغاز کیا ہے اس طرح کے حالات بنتے رہے گے، اس کا علاج اے پی سی ہے،فوج ، سپاہی اور جو بھی لڑ رہا ہے وہ اسی وطن کے ہیں، اس سب کا علاج گزشتہ گناہوں پر معافی مانگیں اور جو آئین موجود ہے اس کو صحیح طرح سے نافذ کریں۔
پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئےچییرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک اور اے پی ایس سانحہ ہونے سے روک دیا، ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس دہشت گردی کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، اس دہشت گردی کے خلاف ایفرٹس ہونی چاہئے، میں گزارش کروں گا کہ اس دہشت گردی کے خلاف سب سے پہلے پی ٹی آئی ہو، افسوس ہوا کہ وزرا نے ٹویٹ کا سہارا لے کر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا، ہم نے یہ تجویز دی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور اس کے خلاف سب متحد ہوں۔
 اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ چوبیس گھنٹے ملک میں انارکی کی صورتحال تھی،اس کا ذمہ دار کون تھا، وفاقی وزیر دفاع؟ ہمارے کچھ تلخ سوالات ہیں جو ہم پبلک میں کر کے انارکی نہیں پھیلانا چاہتے، ہمیں پاکستانی ہونے کا کسی سے سرٹفیکیٹ نہیں لینا، ہم آپ کو کہ رہے ہیں کہ اگر کوئی مشکل پیدا ہو رہی ہے تو اس کی گہرائی میں جانا ہے، کسی بھی مسئلے کا حل ڈائلاگ ہے، ہم نے اپوزیشن گرینڈ الائنس کی طرف سے ایک گرینڈ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ آج ہم سب لوگ ایک دوسرے کے دست و گریبان ہیں،جو لوگ اس دہشت گردی کی ضد میں آئے ہم ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، اس معماملے کی پوری تحقیق ہونی چاہئے، اس ملک کے وزیر دفاع نے پریس کانفرنس میں ایک لفظ بھی جعفر ایکسپریس کے بارے میں نہیں کہا تھا،ہم پاکستان کی بقا چاہتے ہیں، پاکستان کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں،یہی عمران خان کی خواہش ہے یہی اس کمرے میں بیٹھے سب لوگوں کی خواہش ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستانVS نیوزی لینڈ،پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اتوار کی صبح آمنا سامنا