عمر کوٹ ضمنی الیکشن؛ نواب یوسف تالپور کی بیوہ کو ٹکٹ جاری

Mar 14, 2025 | 21:16:PM
عمر کوٹ ضمنی الیکشن؛ نواب یوسف تالپور کی بیوہ کو ٹکٹ جاری
کیپشن: پیپلزپارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان پیپلزپارٹی نواب یوسف تالپور کی وفات پر ضمن الیکشن کیلئے ان کی بیوہ کو ٹکٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور 19فروری کو انتقال کرگئے تھے، ان کی وفات کے باعث این اے 213عمرکوٹ کی نشست خالی تھی۔

پیپلز پارٹی نے   ٹکٹ مرحوم ایم این اے نواب  یوسف تالپور کی بیوہ صبا تالپور کو جاری کر دیا۔

نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ مسلسل 6 بار عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، نواب یوسف تالپور  بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ٹیچر شرمناک الزام میں گرفتار