ہم پاکستانی دنیا میں تماشابنے ہوئے ہیں،قوم اور لیڈرشپ کو اکھٹا کر کے بلائیں،اسد قیصر

Mar 14, 2025 | 21:23:PM
ہم پاکستانی دنیا میں تماشابنے ہوئے ہیں،قوم اور لیڈرشپ کو اکھٹا کر کے بلائیں،اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما  اسد قیصر  نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی اس دنیا میں تماشا بنے ہوئے ہیں،ان کو فرصت نہیں ہے ، یہ صرف سوچتے ہیں کہ کیسے تحریک انصاف کو توڑا جائے،ہم پاکستان کی خاطر تمام قوم اور لیڈرشپ کو اکھٹا کر کے بلائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے اسدقیصر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملہ سب سے پہلے یہ آپ کا سیکیورٹی لیپس تھا، آپ کی نا اہلی تھی، اگر آپ کے اندر اخلاقی جرآت ہوتی تو آپ بتاتے کہ ہماری غلطی تھی،ہم پاکستانی اس دنیا میں تماشا بنے ہوئے ہیں،اس کی وجہ ہے کہ اگر اسمبلی میں بیٹھنے والے مینڈیٹ چوری کر کے بیٹھیں تو کیا پالیسی بنائیں گے، ان کو فرصت نہیں ہے ، یہ صرف سوچتے ہیں کہ کیسے تحریک انصاف کو توڑا جائے۔ 

اپوزیشن نے لیڈر نے مزید کہا کہ ان کے اندر اخلاقی جرآت ہوتی تو یہ پبلک سے معافی مانگتے اور استعفی دے دیتے،ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہمارا بچوں کا ملک ہے،ہم آئین و قانون میں رہ کر جدوجہد جاری رکھنا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم ایک باعزت اور خوددار قوم ہے،جب تک جینون حکومت نہیں بنائی جاتی تب تک اس طرح کے واقعات کا کوئی حل نہیں، ملک میں عدلیہ سے غیر ضروری پریشر ختم کیا جائے، ہم پاکستان کی خاطر تمام قوم اور لیڈرشپ کو اکھٹا کر کے بلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی حالات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،اپوزیشن گرینڈ الائنس کا مطالبہ