پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا بل منظور،ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم

Stay tuned with 24 News HD Android App

(رائو دلشاد) پنجاب اسمبلی نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا بل منظور کر لیا، ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو ختم کر دیا گیا۔حکومت کی پالیسی کے مطابق سہولت بازاروں میں معیار، قیمتوں اور دستیابی پر سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ پہلے ہی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے چکے ہیں۔ سہولت بازار اتھارٹی کا سربراہ ڈی جی ہوگا، جبکہ اسکی گورننس چیئرمین اور اس کے ممبران کے تحت ہوگی۔اتھارٹی کے تحت تمام سہولت بازار منظم کیے جائیں گے اور ان کا دائرہ کار پنجاب بھر میں تحصیل سطح تک وسیع کیا جائے گا۔تمام ماڈل بازار اب سہولت بازار اتھارٹی کے کنٹرول اور انتظام میں ہوں گے۔
سہولت بازار اتھارٹی اشیائے خور و نوش اور روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں کے موثر کنٹرول کو یقینی بنائے گی۔عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے سہولت بازاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔سہولت بازاروں کے انتظامات کو جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت منظم کیا جائے گا۔اتھارٹی شفافیت اور موثر نگرانی کے تحت عوام کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی کے لیے حکمت عملی وضع کرے گی۔مقامی سطح پر سہولت بازاروں کے قیام سے مہنگائی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔حکومت کی پالیسی کے مطابق سہولت بازاروں میں معیار، قیمتوں اور دستیابی پر سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ماڈل بازاروں کو سہولت بازاروں میں ضم کر کے جدید اور مستحکم نظام متعارف کرایا جائے گا،سہولت بازاروں میں تاجروں اور خریداروں کے لیے بہتر انتظامات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی حالات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،اپوزیشن گرینڈ الائنس کا مطالبہ