سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹرز نے مسافر کوچز کی بندش کا اعلان کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹرز نے مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچز کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے سخت احتجاج کی کال دے دی۔
سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹ یونین نے اعلان کیا ہے کہ 15 مارچ سے مکران کوسٹل ہائی وے پر کوئی مسافر کوچ نہیں چلے گی۔
ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ گوادر کے نوٹیفیکیشن کو ظلم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک یہ نوٹیفیکیشن واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمرکوٹ ضمنی الیکشن؛ پیپلزپارٹی نے اہم خاتون رہنما کو میدان میں اتار دیا
یوسف گوٹھ ٹرمینل میں ہنگامی اجلاس کے بعد ٹرانسپورٹ یونین نے موقف اختیار کیا کہ کوسٹل ہائی وے پر کوسٹ گارڈز کی بے شمار چیک پوسٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے، اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کا ٹرانسپورٹرز کو نوٹس جاری کرنا ناانصافی ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا نظام مزید بہتر اور تیز کیا جائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ٹرانسپورٹرز نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج مزید سخت کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:فحش فلموں کی جاپانی اداکارہ توبہ تائب، دائرہ اسلام میں داخل