اقلیتی نوجوان نے رشتہ نہ ملنے پر لڑکی کے چچا کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Mar 14, 2025 | 22:37:PM
 اقلیتی نوجوان نے رشتہ نہ ملنے پر لڑکی کے چچا کو قتل کرکے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر ظفر اللہ)گھوٹکی کی تحصیل خانپور مہر میں جیکب آباد کے 26 سالہ اقلیتی نوجوان نے رشتہ نہ ملنے پر لڑکی کے گھر میں فائرنگ کردی جس سے لڑکی شدید زخمی ہو گئی جبکہ اسکا  چچا موقع پر جاں بحق ہوگیا حملہ آور شخص نے اپنے آپ پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو کے مطابق جیکب آباد  کے 26 سالہ ایک شخص  سونو رام   نے  خانپور مہر کی 19سالہ وندنا کا رشتہ مانگا تھا انکار کرنے پر لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے لڑکی  شدید زخمی ہوگئی جبکہ چچا چندو رام فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،  چچا نے بھتیجی کو بچاتے ہوئے اپنی جان دے دی جبکہ حملہ آور وندنا کے عاشق سونو رام نے  بھی خود کو فائر کرکے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیاہے،  لڑکی وندنا کو زخمی حالت میں خانپور اسپتال کے بعد سکھر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں افراد کی لاشیں تحصیل اسپتال خانپور میں رکھ دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی حالات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،اپوزیشن گرینڈ الائنس کا مطالبہ