بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ کا گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ

May 14, 2024 | 08:55:AM
بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ کا گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلنڈا فرنچ نے خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گیٹس فاؤنڈیشن سے میلنڈا فرنچ کو 12.5 ارب ڈالر ملیں گے جو اپنے فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔

واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے 3 مئی 2021ء کو 27 سالہ مدت کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ابتدا میں ان کی جانب سے طلاق کی وجہ کو بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اوکاڑہ: سانپ کے کاٹنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

بل گیٹس کی سابق اہلیہ ملینڈا نے ایک انٹرویو میں شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ علیحدگی کی وجہ صرف یہی ایک لمحہ یا چیز نہیں تھی، درحقیقت ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ اب ہمارا رشتہ اچھا نہیں رہا اور میں اب اس پر اعتماد نہیں کرسکتی جو ہم نے کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ویسے تو حالیہ عرصے میں انہوں نے بہت زیادہ آنسو بہائے اور غصہ کیا مگر اب وہ اپنے مستقبل کے لیے بہت زیادہ پُرجوش ہیں۔