رات کو دیر سے کھانا کھانے والوں کو ماہرین نے خبردار کردیا

May 14, 2024 | 09:29:AM

(ویب ڈیسک )  محققین کا کہنا ہے کہ رات دیر تک کھاتے رہنے کی عادت سے فالج جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق رات کے کھانے کی افادیت سے منہ نہیں پھیرا جا سکتا ، آپ چاہے وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں مگر رات کا کھانا اس صورت میں بھی بہت ضروری ہے ، وزن میں کمی کے لیے کسی بھی وقت کا کھانا چھوڑنا عقلمندی نہیں ہے ، خصوصاً رات کا کھانا چھوڑنے کے سبب آپ شب بیداری کے بھی شکار ہو سکتے ہیں جو کہ وزن میں کمی کے بجائے اضافے کی وجہ بنتی ہے ۔رات کو دیر سے کھانا کھانے کا چلن بھی عام ہو چکا ہے تاہم اب ماہرین نے اس حوالے سے لوگوں کو متنبہ کر دیا ہے۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق امریکہ کے بریگھم اینڈ ویمنز ہسپتال کے ماہرین نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ رات کو دیر سے کھانا کھانے سے ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ڈپریشن اور ذہنی پریشانی جیسے مسائل لاحق ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بادل برسیں گے یا سورج آنکھیں دکھائے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

 ماہرین نے اس تحقیق میں12مردوں اور 7خواتین پر تجربات کیے۔ ان لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو بروقت کھانا دیا جاتا رہا اور دوسرے گروپ کو رات دیر سے کھانا کھلایا جاتا رہا۔ 28دن بعد جب ان کی ذہنی صحت کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو رات دیر سے کھانا کھانے والے گروپ کے لوگوں میں ڈپریشن اور ذہنی پریشانی اوردماغی صحت کے دیگر مسائل کافی بڑھ گئے تھے۔وہ لوگ جو مکمل صحت مند تھے، ان کی ذہنی صحت بھی اس سے کافی متاثر ہوچکی تھی۔

 اس لیے رات کا کھانا وقت پر کھانے کا معمول بنالیں اور رات دیر سے کچھ نہ کھائیں اور نہ ہی کھا کر فوراً سوئیں۔

مزیدخبریں