اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار،ویڈیو وائرل

May 14, 2024 | 11:45:AM
اداکارہ یمنیٰ زیدی سیڑھیوں سے اُترتے وقت حادثے کا شکار ،  ویڈیو   سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  اداکارہ یمنیٰ زیدی سیڑھیوں سے اُترتے وقت حادثے کا شکار ،  ویڈیو   سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹاگرام پر سکرین کے پیچھے کے مناظر کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی جس میں پہلے اور بعد کے مناظر میں کچھ ناقابل فراموش لمحات موجود تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کے سین کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُنہیں لمبی ہیلز پہن کر سیڑھیوں سے اترتے ہوئے دیکھا گیا تاہم اسی دوران ان کا بایاں پیر پھسلا اور وہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سیڑھیوں سے گر پڑیں۔

مزید پڑھیں:  کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں کمی

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر ان کے مداح تشویش کا شکار ہوگئے ، مداحوں کی جانب سے تشویش کرنے پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی خیریت سےمتعلق آگاہ کیا  اور صدقہ ادا کرنے کی طاقت واضح کردی۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یمنیٰ زیدی نے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حالیہ ویڈیو، جو بہت خوفناک نظر آرہی ہے،  لیکن تکلیف دہ نہیں تھی، میرے ناخن کے نزدیک معمولی چوٹ آئی ہے اس کے علاوہ سب ٹھیک ہے۔

اداکارہ نے صدقہ ادا کرنے کی بدولت اللہ کا شکر ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین حادثے کا شکار

 واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’جنٹل مین’ میں یمنیٰ اورہمایوں کو ایک ساتھ دیکھنے   کیلئے ڈراما شائقین میں جوش و خروش پایا جارہاہے۔