(روزینہ علی)سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے ملک کو مضبوط ہونا تھا اسی شہر میں لیاقت علی خان اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا ،ملک میں کبھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے ،سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی کو وزیر آباد میں چار گولیاں ماری گئیں ،سابق وزیراعظم کو آج اڈیالہ جیل میں قید رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسئلے ایسے حل نہیں ہونگے ،آزاد کشمیر میں کل جو ہوا وہ ہم دیکھنا نہیں چاھتے،ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ،آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں ،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی ایک انچ زمین کسی کو دینے سے انکار کیا۔
ضرور پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس :ماحول کے ساتھ تقاریر میں بھی گرمی،اراکین میں نوک جھونک
ان کا کہنا تھا کہ اس جرم کی پاداش میں بانی پی ٹی آئی جیل میں پڑے ہوئے ہیں ،میں اپنے کالے کوٹ پر فخر کرتا ہوں،ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھنا چاہتا ہوں مجھ سے کون معافی مانگے گا
سیاسی جماعتیں مسائل کا حل نکالیں،پنڈی ضرور جائیں سری پائے کھانےجائیں ،گیٹ نمبر 4 سے پرہیز کریں۔