فیصل کریم کنڈی نےعلی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیدی

ہم گورنر راج لگا کر سیاسی یتیم کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، ان سے کہوں گا خواب میں گورنر ہاؤس دیکھنا چھوڑ دیں،گورنر کے پی

May 14, 2024 | 12:53:PM
 فیصل کریم کنڈی نےعلی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں ایک عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے رہنما کے پاس خود چل کر جاؤں گا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں اپنا مقدمہ اپنے فورم پر لڑنا چاہیے، میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں، میں سب کو عزت دیتا ہوں,گورنر کے پی کے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا لیکن خیبرپختونخوا میں تو مینڈیٹ سنی اتحاد کونسل کو ملا ہے، اس لیے سنی اتحاد کونسل مولانا کے تحفظات دور کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ملنا ہو گا، آپ لفظی جنگ کا خواب پورا کریں لیکن وہاں کی عوام کو ڈیلیور کریں گے۔ کہا جاتا ہے جس سے اچھائی کریں اس کے شر سے بچیں لیکن ہم اپنے مہمان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے.

ضرورپڑھیں:امیر مقام کا پی ٹی آئی ارکان پر جوابی وار،تقریر کرنیوالے کاش عمل بھی کرتے۔وفاقی وزیر

 گالم گلوچ کی سیاست کا ابھی وقت نہیں، ابھی عوام کی خدمت کا وقت ہے، ہمیں ان کی خدمت کرنی ہے۔ آپ جب سکھر جیل میں تھے کوئی آپ کے پاس نہیں آتا تھا، خورشید شاہ اور بلاول آپ کو جیل میں کھانا بھجواتے رہے، ہم مشکل وقت میں اپنے مخالفین  سے ملتے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی مجھے دعوت دیں ،ان کے پاس جانے  کیلئے تیار ہیں، ہم گورنر راج لگا کر سیاسی یتیم کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، ان سے کہوں گا خواب میں گورنر ہاؤس دیکھنا چھوڑ دیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کے پی میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے، مرکز سے کچھ چاہیے تو میں بات کروں گا، بجلی، پانی، گیس اور دیگر مقدمات وفاق کے سامنے رکھوں گا، چیزیں مل کر حل ہو سکتی ہیں، پنجاب حکومت سے کہوں گا کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو ،باقی صوبے بھی کسان کے ساتھ کھڑے ہوں۔