امیر مقام کا پی ٹی آئی ارکان پر جوابی وار،تقریر کرنیوالے کاش عمل بھی کرتے۔وفاقی وزیر
امیر مقام کی تقریر کے دوران شیر افضل مروت نے شور شرابہ شروع کردیا ،پینل آف چیئرپرسن شہلا رضا نے شیر افضل مروت کو بیٹھنے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ جو لوگ تقریر کرتے ہیں اللہ ان کو توفیق دے کہ وہ اپنی پارٹی میں عملی طور پر بھی اس پر عمل کریں،صرف تقریریں نہیں کرنی چاہئیں،ہمیں اپنے گریبانوں میں دیکھنا چاہیے کہ ماضی میں کیا کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی جو بات کرتے ہیں،حیران ہوں میں کیوں 9 مئی کی بات کرتے ہیں،آپ نے پورے ملک کو مفلوج بنایا،ریڈیو پاکستان پر جو حملہ کیا گیا وہ کون لوگ تھے کیا باہر سے کوئی آئے تھے۔
امیر مقام کی تقریر کے دوران شیر افضل مروت نے شور شرابہ شروع کردیا ،پینل آف چیئرپرسن شہلا رضا نے شیر افضل مروت کو بیٹھنے کی ہدایت کردی۔امیر مقام نے کہا کہ نو مئی کا اگر ان کو معاف کر دیا جائے تو پھر تو سارا سسٹم ایسے چلے گا،پاکستانی عوام کا کیا قصور تھا،یہ بات کرتے ہیں ہم سنتے ہیں کہ وکٹمائزیشن ہو رہی ہے،حنیف عباسی بیٹھے ہیں ان کا کونسا جرم تھا کہ کال کوٹھڑی میں بند کیا،کتنی انتقامی کاروائیاں ہوئیں،یہ قانون اور آئین کی بات کرتے ہیں جب میٹنگ ہوتی ہے کہتے ہیں یہ نہیں ہوگی،گورننس کی بات کرتے ہیں کے پی میں دس سال آپ کی حکومت رہی،کوئی ایک سنگل منصوبہ بتائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کی بات کرتے ہیں کہ کم ملا زیادہ ملا،آپ کی گورنمنٹ تھی کیا کام کیا،یہ فارم 47 اور 48 کی بات کرتے ہیں۔
ضرورپڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس:ماحول کے ساتھ تقاریر میں بھی گرمی،اپوزیشن ارکان کا خواجہ آصف کو کرارا جواب
پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا کہ کاش علی محمد خان 2013-18 کی اسمبلی میں یہ بات کرتے،میں ان کی حکومت کا وکٹم رہا ہوں،میں دو سال ایک مہینہ جیل میں رہا،آصف علی زرداری نے کشمیر کے مسائل کا نوٹس لیا،وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا،حکومت کی تعریف کرتا ہوں کہ کل کے دن میں سارے مسائل حل ہو گئے،حکومت نے اتنا جلدی اس کا نوٹس لیا، اس کی تعریف کرنی چاہئے،حکومت اور صدر آصف علی زرداری کا شکر گزار ہوں۔
ہم نے فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھائی ہے:شازیہ مری
شازیہ مری نے کہا کہ فلسطینی کیمپس میں جو ریلیف جارہا ہے اس روندھتے ہوئے دیکھا ہے،اس بات کی سخت مذمت کرتے ہیں،ہم نے فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھائی ہے یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ،غزہ میں ہزاروں جانیں جا چکی ہیں،جو مدد جا رہی ہے اسے اسرائیلی روک رہے ہیں، یہ بربریت ہے،امداد کو روندھا جارہا ہے یہ گھناؤنی حرکت ہے۔