(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جو کرپٹ سسٹم کے بینیفشری ہیں وہ اسی قسم کا رویہ رکھتے ہیں جو کل خواجہ آصف نے کیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کرپٹ سسٹم کے بینیفشری ہیں وہ اسی قسم کا رویہ رکھتے ہیں جو کل خواجہ آصف نے کیا،انہوں نے ہمارے رکن کے بارے میں جو کہا اس کو حذف کریں،بیرسٹر گوہر کی تقریر کے دوران طارق بشیر چیمہ نےلقمہ دیا تو بیرسٹر گوہر نےطارق بشیر چیمہ کو جواب دیا کہ آپ ہارے ہوئے ہیں، ڈان لیکس والے آپ تھے،پانامہ والے آپ تھے،آپ کے صدر کے خلاف میموگیٹ والے یہ تھے۔
ضرورپڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس:ماحول کے ساتھ تقاریر میں بھی گرمی،اپوزیشن ارکان کا خواجہ آصف کو کرارا جواب
انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس اکثریت نہیں،نواز شریف نے ان لوگوں کو پیچھے دیکھ کر مبارکباد نہیں دی. کیونکہ یہ سب ہارے ہوئے ہیں،جمہوریت مساوات اس کے لیے تحریک انصاف آگے بڑھ رہی ہے،یہ خواجہ آصف تو اقامہ والے ہیں،کیا فری اینڈ فیئر الیکشن یہ تھا ،یہ طریقہ کار تھا جو الیکشن کمیشن نے کیا،خان جو خود کہہ رہا ہے کہ میرے ساتھ جو زیادتیاں ہوئی ہیں وہ معاف کرنے کو تیار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے نشان بھی لیا لیکن پھر بھی عوام نے ساتھ نہیں چھوڑا،اس کے باوجود کہ زیادتیاں ہوئیں ہم اس پارلیمان کا حصہ بنے،ہم استعفوں کی طرف نہیں گئے،کل ہم نے ذاتی وضاحت کے لیے مائیک کی درخواست دی پینل آف چیئر نے مائیک نہیں دیا، قوم عوام اور ملک. کی. خاطر آگے. بڑھنا چاہتے ہیں۔