منیشا کوئرالہ کا مادھوری ڈکشت سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

May 14, 2024 | 15:30:PM
منیشا کوئرالہ کا مادھوری ڈکشت سے متعلق حیرت انگیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ وہ  مادھوری ڈکشت سے ان سیکیور  اور ڈرتی تھیں، اس لیے کئی فلمیں چھوڑیں۔

معروف اداکاراؤں سے متعلق دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں،حال ہی میں ہیرا منڈی کی اداکارہ کا تبصرہ وائرل ہے، جو کہ انہوں نے معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے بارے میں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں منیشا کوئرالہ کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا کی فلم کو انکار کرنا بڑی غلطی تھی، کیونکہ ان دنوں میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے ان سیکیور ہوتی تھی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنے اس عمل کو احمقانہ قرار دے دیا ہے، اداکارہ کی جانب سے تبصرہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی ٹی وی میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے متعدد فلمیں مسترد کیوں کیں؟

جس پر اداکارہ نے کھل کر کہا وہ میری ان سیکیورٹی، احمقانہ اور بچکانہ حرکت تھی, میرا سب سے بڑا خواب تھا کہ میں یش چوپڑا کی فلم میں کام کروں جب انہوں نے مجھے فلم "دل تو پاگل ہے"، کی آفر کی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے وہ فلم کر لینی چاہیے تھی، مادھوری جی بہت ہی خوبصورت اداکارہ ہیں اور مجھے ان سے انسپائر ہونا چاہیے تھا لیکن اس وقت عقل نہیں تھی۔

اداکارہ کا مادھوری ڈکشٹ سے جلن اور ان سیکیورٹی کی وجوہات سے متعلق تبصرے میں کہنا تھا کہ اس کی کئی وجوہات تھیں، وہ بہت خوبصورت اور باصلاحیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:"جنٹلمین" کی پہلی قسط نے صارفین کی تعریفیں سمیٹ لی

واضح رہے اداکارہ حال ہی میں سنے لیلا بھنسالی کی فلم "ہیرا منڈی" میں ملکہ جان کا کردار نبھاتی دکھائی دی ہیں، جو کہ مداحوں سمیت ناظرین کو خوب بھا گیا ہے۔