مریم نواز اور نواز شریف کا میو ہسپتال لاہور کا دورہ،سہولیات کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے میو ہسپتال لاہور کے چلڈرن ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا، علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیااور مریض بچوں کے والدین سے گفتگو کی۔
مریم نواز اور نواز شریف کی زیرِ صدارت چائلڈ ایمرجنسی کی بہتری کے لیےاجلاس ہوا جس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں او پی ڈی رات دس بجے تک کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا اور ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے کسی بچے کو کوالٹی ایمرجنسی سے 30 منٹ سے زیادہ دور نہیں ہونا چاہیے، ہر چائلڈ ایمرجنسی میں تیز ترین آٹو میشن سسٹم سے مریض بچے کی جان بچائی جاسکتی ہے، پنجاب میں 153 ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈ میں ٹیلی میڈیسن پروگرام فنکشنل ہو چکا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں ٹیلی میڈیسن کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں، پنجاب کے 18 ہسپتالوں میں جدید ترین چائلڈ ایمرجنسی بلاک قائم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امیر مقام کا پی ٹی آئی ارکان پر جوابی وار،تقریر کرنیوالے کاش عمل بھی کرتے۔وفاقی وزیر
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں میں ورک ایتھکس بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے،ہسپتالوں خاص طور پر ایمرجنسی میں مانیٹرنگ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں ہیلتھ سیکٹر کی تباہی میں کسر نہیں چھوڑی گئی،ماضی میں پرائیویٹائزیشن نہ ہوتی تو آج ہر شعبے میں بھارت سے آگے ہوتے،سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ بہترین علاج ہر غریب آدمی کا حق ہے۔