(علی ساہی ) معروف پاکستانی اداکارہ ریشم کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو مہنگا پڑگیا، صارفین نے لنگر بنانے پر تعریف کے بجائے تنقید شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ریشم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ غرباء اور مساکین کیلئے لنگر تیار کر رہی تھیں،ریشم نے کھانے تیار کرنے کا ساتھ ساتھ ریسیپی بھی مداحوں کے ساتھ شئیر کی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے بجائے داد رسائی کرنے کے تنقید کا نشانہ بنایا تاہم بیشتر صارفین ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔
تنقید کی وجہ :
دراصل اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں ان کی گاڑی بھی موجود ہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کی گاڑی کا نمبر واضح ہے ،جسے صارفین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ایپ پر چیک کیا جس سےمعلوم ہوا کہ وہ سال 2019 سے ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہیں اور ان کے ذمے 58 ہزار سے زائد رقم واجب الادا ہے، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ایکسائز حکام بھی ہوش میں آگئے اور ڈائریکٹر موٹرز چوہدری آصف نے ٹیکس جمع کروانے کیلئے اداکارہ کو نوٹس بھجوانے کا حکم جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار،ویڈیو وائرل