راولپنڈی: سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی

Nov 14, 2023 | 08:46:AM

(فرزانہ صدیق) آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہو گی۔

کیس کی سماعت خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے، ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیر نیازی عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پنجاب کے اہم ترین رہنما اور سابق وزیر کو بڑا ریلیف مل گیا 

ایف آئی اے کی جانب سے مزید 6 گواہان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے تین گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی، آج کی سماعت میں مزید 6 گواہان کےبیانات قلمبند کرکے ان پر جرح ہو گی، مجموعی طورپر 26 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں