دنیا بھر میں لاہور آلودگی کے اعتبار سےپہلےنمبر پر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک اضافہ، دنیابھرمیں لاہورآلودگی کےاعتبارسےپہلےنمبرپرآگیا۔
باغوں کے شہر میں فضائی آلودگی کے پنجے مضبوط ، ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 399 کے ساتھ لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، سیدمراتب علی روڈ430،فداحسین میں شرح417، فیز 8 ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح384 ریکارڈ کی گئی، شہر کا موجود درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت26ڈگری تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ریکارڈ کیا گیا، موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا فضا میں خنکی بڑھنے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؟
طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر ماسک کا استعمال لازمی کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
دوسری جانب روشنیوں کے شہر کراچی میں آج تیز دھوپ اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 3کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔