(وقاص عظیم) آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، بیرونی فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کے تحفظات برقرار۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کے تحفظات برقرار ہیں، فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا ضروری ہو گا، آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزارت خزانہ پر امید ہے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے پر بھی آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؟
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال تقریبا 6.5ارب ڈالرز بیرونی فنانسنگ کی ضروریات ہو گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے تقریبا ڈھائی ارب ڈالرز بچت، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6.5 ارب ہدف کے مقابلے تقریبا 4 ارب ڈالرز رہنے، رواں مالی سال درآمدات ہدف سے تقریبا 5 ارب ڈالرز کم رہنے اور ترسیلات زر 30 ارب ڈالرز سے زیادہ رہنے کا تخمینہ ہے۔
اہداف سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدات58.7 ارب ہدف کے مقابلے 54 ارب ڈالرز رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال 30 ارب ڈالرز برآمدات کا ہدف، سال اوسط 21 فیصد مہنگائی کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ معاشی شرح نمو کا 3.5 فیصد ہدف حاصل کئے جانے کی توقع ہے اور درآمدات میں کمی سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کو دھچکا لگے گا۔