سی پیک ایم ایل ون منصوبہ،ریلوےکی فزیبلٹی رپورٹ تیار

Nov 14, 2023 | 12:28:PM

(24نیوز)سی پیک ایم ایل ون منصوبہ ،فریم ورک ایگریمنٹ تبدیلی کیلئےپاک چین معاہدہ پرکام جاری ہے۔
ریلوے افسروں کی جانب سے فزیبلٹی رپورٹس مرتب کر لی گئی،منصوبہ 6 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سے 2 مراحل میں مکمل ہو گا،منصوبے کے تحت لاہور کراچی ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔
لاہور لالہ موسیٰ سیکشن کو 120 سے 140 کلو میٹر تک اپ گریڈ کیا جائیگا،پشاور لالہ موسیٰ ٹریک کو 100 سے 120 آپریشنل سپیڈ کیلئے اپ گریڈ کیا جائیگا،منصوبےمیں اخراجات میں کمی کیلئے انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر مؤخر کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن کےجائزے کیلئےکمیٹی تشکیل دی جائیگی،منصوبے کا فیز و ن تقریباً 3 ارب 28 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 5 برس میں مکمل ہوگا،فیز ون میں تقریباً 1200 کلو میٹر سے زائد ٹریک  وریلوے والٹن اکیڈمی کواپ گریڈ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی سیاسی شخصیت گرفتار،آخر وجہ کیا بنی؟

مزیدخبریں