عام انتخابات کی تیاریاں، عالمی مبصرین کو کارڈ جاری کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب

Nov 14, 2023 | 12:56:PM

(عثمان خان) الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کے لئے تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کو کارڈ جاری کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی، الیکشن کمیشن کو وزارت خارجہ عالمی مبصرین کی مکمل فہرست فراہم کرے گا جبکہ عالمی مبصرین کی سیکیورٹی کلیئرنس وزارت داخلہ کرے گی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عالمی مبصرین کی عام انتخابات کے لئے متعلقہ معلومات کی بروقت فراہمی کے لئے ڈیجیٹل انفار میشن ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، عالمی مبصرین کے لیے خصوصی فیچرز ایکریڈیشن کارڈز کی چھپائی آخری  مراحل میں داخل ہو چکی، عالمی مبصرین عام انتخابات کی کوریج کرنے کے لیےوزارت خارجہ کی آن لائن سروس پر درخواست و ویزا حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی سیاسی شخصیت گرفتار، آخر وجہ کیا بنی؟

ذرائع الیکشن کمیشن کا مزیدکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو وزارت خارجہ عالمی مبصرین  کی مکمل فہرست فراہم کرے گا، عالمی مبصرین کی سیکیورٹی کلیئرنس وزارت داخلہ کرے گی، یورپین یونین،  کامن ویلتھ سمیت بیش تر فورمز کو مراسلے بھجوا دیئے گئے، عالمی مبصرین کی سہولت کے لئے الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں  ڈیسک قائم کیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عالمی مبصرین کے لیے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں سہولت سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی عالمی مبصرین کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 کےسیکشن 238 کے مطابق اوپن ڈور پالیسی ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 238 کے تحت عالمی و ملکی مبصرین کو قواعد کے مطابق ایکریڈیشن دیے  جائیں گے۔

مزیدخبریں