بلوچستان میں فورسز کی کارروائی،3دہشتگرد جہنم واصل، میجر اور حوالدار شہید

Nov 14, 2024 | 18:33:PM
بلوچستان میں فورسز کی کارروائی،3دہشتگرد جہنم واصل، میجر اور حوالدار شہید
کیپشن: میجر حسیب شہید، حوالدار نور احمد شہید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)ہرنائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 3دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے، دوران آپریشن فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس میں میجر اور حوالدارشہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کی،سکیورٹی فورسز کو ہرنائی میں دہشتگردوں کی جانب سے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملی، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میجر محمد حسیب کی قیادت میں فوری طور پر سکیورٹی فورسز کو علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے بھیجا گیا ،سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 3  دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا،دھماکے میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہیدہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ،میجر محمد حسیب شہید  کی عمر 28 سال ہے،میجر محمد حسیب شہیدنے 8سال6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا،میجر محمد حسیب شہید  کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے،حوالدارنور احمد شہید نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا،حوالدارنور احمد شہید کے سوگوران میں اہلیہ ، 3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، قیمت میں پھر کمی