پاکستانی کرکٹرز کس طرح کا ہیئر سٹائل پسند کرتے ہیں؟ محمد رضوان ہیئر سٹائل تبدیل کیوں نہیں کرتے؟

’’ایم ایس دھونی ‘‘ اور ’’ویرات کوہلی‘‘ کو بھی نئے ہیئر سٹائل کی آفر ہے: ہیئرسٹائلسٹ بوبی

Oct 14, 2023 | 15:50:PM

Read more!

(ثمرہ فاطمہ) پاکستان کرکٹ ٹیم جہاں ورلڈ کپ میں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے تگ و دو کر رہی ہے وہیں فیشن کی دنیا میں بھی ان کی تعریف کی جا رہی ہے، نت نئے ہیئر سٹائل اور ہیئر کٹ کروائے ان کی تعریفیں نا صرف پاکستان میں بلکہ ساری دنیا میں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، حسن علی کا بڑا بیان آ گیا

ورلڈ کپ کے لئے جانے سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مشہور ہیر سٹائلسٹ بوبی سے منفرد ہیئر کٹ کروایا، بوبی ایسے ہیئر سٹائلسٹ ہیں جن سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روٹین ہیئر کٹ کے علاوہ شادی کی تقریبات کے لئے بھی سٹائل بنواتے ہیں اور مفید مشورے لیتے ہیں۔

بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، کامران اکمل، سمیت دیگر کئی کھلاڑی ان کے پاس ہیئر کٹ کے لئے جاتے ہیں۔اس بارے میں ہیئر سٹائلسٹ بوجی کا مزید کیا کہنا ہے جاننے کے لئے ویڈیو ملاخطہ کریں۔

مزیدخبریں