مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نا جانے والا واقعہ ہوگا، ریکارڈ توڑ دے گا، رانا ثناء اللہ
تاریخی جلسہ اور نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن، پُرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہوگا، صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نا جانے والا واقعہ ہوگا اور ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا، مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ اور نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن، پُرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت پنجاب کے تنظیمی عہدیداران، ڈویژنل صدور اور کوآرڈی نیٹرز کی زوم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کی واپسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کا اقدام چیلنج
رانا ثناء اللہ تمام تنظیمی عہدیداران اور کوآرڈی نیٹرز کی طرف سے تیاریوں پر پیش کی جانے والی رپورٹس پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اس وقت نواز شریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مصروف ہے،21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نا جانے والا واقعہ ہوگا اور ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ اس وقت پاکستان کا ہر غریب قائد کی واپسی میں اپنے حالات کو بدلنے کی امید کی طرح دیکھتا ہے۔