پاکستان کے3بڑےشہروں میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی اسلامی یونیورسٹی قائم کریں گے, ڈاکٹر ذاکر نائیک

Oct 14, 2024 | 10:00:AM

(حسنین ساجد) معروف مذہبی سکالرڈاکٹرذاکرنائیک نے کہا کہ   پاکستان کے3بڑےشہروں میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈکی اسلامی یونیورسٹی قائم کریں گے۔

معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےبادشاہی مسجد لاہور میں دوسرے روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بہت جلد پاکستان میں  انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی اسلامی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائیں گے ۔

ڈاکٹرذاکرنائیک نے کہاکہ  یونیورسٹی میں اُردو ،انگلش اور عربی میں نصاب پڑھایا جائے گا،دین دنیا کے معیار کو سامنے رکھتے ہوئے یونیورسٹی شروع کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ  میرا ارادہ ہے بغیر کسی مفاد کے یونیورسٹی چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اور دوسروں کی اصلاح کر کے امن کو قائم کرنا ہے، ہمیں والدین اور بزرگوں کی عزت اور اُن سے حُسن سلوک کرنا چاہیے، انہوں نےمُستحقین کو اُن کا حق دینے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

 ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مسلمانوں کو اسلامی تبلیغ اور تعلیمات پر عمل کی بھی تلقین کی  اور  اجتما ع میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

مزیدخبریں