آریان خان میری ویڈیوزلیک کرنے کی دھمکیاں دیاکرتے تھے،اننیا پانڈے

شروع سے ہی وِلاگنگ کا شوق ،میک اپ کے دوران آئینے کے سامنے خود سے باتیں کرتی ہوں

Oct 14, 2024 | 11:37:AM
آریان خان میری ویڈیوزلیک کرنے کی دھمکیاں دیاکرتے تھے،اننیا پانڈے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نےانکشاف کیاہے کہ آریان خان انہیں ان کی ویڈیوزلیک کرنے کی دھمکیاں دیاکرتے تھے۔ 

اننیاپانڈے نے حال ہی میں اپنی سائبر تھرلر فلم "سی ٹی آر ایل"کی پروموشن کے دوران بچپن کی یادوں اور اپنے وِلاگنگ کے شوق کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

اننیاپانڈے نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی وِلاگنگ کا شوق رکھتی تھیں اور ہر دن کی تفصیلات ریکارڈ کیا کرتی تھیں، مگر ان ویڈیوز کو کبھی آن لائن پوسٹ نہیں کیاتھا۔

اداکارہ نے اپنے بچپن کے دوست آریان خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ آریان اکثر انہیں،اپنی بہن سوہانا خان اوران کی دوست شانایا کپور کو دھمکایا کرتے تھے کہ اگر وہ ان کے کہنے پر کام نہیں کریں گی تو وہ ان کے وِلاگز آن لائن لیک کردیں گے۔

اننیا نے مزید بتایا کہ وہ اکثر میک اپ ویڈیوز بنایا کرتی تھیں، اور آج بھی جب وہ تیار ہو رہی ہوتی ہیں تو آئینے کے سامنے خود سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تھلاپتی وجے کی فلم "گوٹ"باکس آفس پر 100 کروڑ کا سنگِ میل عبورکرگئی

ماضی میں اننیا نے ایک شوکے دوران یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ انہیں آریان خان پر بچپن میں کرش تھالیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کرش کبھی آگے کیوں نہیں بڑھ سکا۔