( طیب سیف ) شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) سے متعلق وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کر دیئے جس کے مطابق اسلام آباد میں کسی قسم کا کوئی اجتماع نہیں کیا جاسکے گا۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاؤن سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلقات عمدہ مثال،پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا: چینی وزیرِ اعظم