(میر ظفراللہ بھٹو)گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے شہریار خان شر کے 2ساتھی جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سردار شہریار خان شر کی کار پر جدید اسلحے سے حملہ کیا،ڈاکوؤں کے حملے میں شہریار شر کا دوست علی محمد شر اور عمر شرجاں بحق ہو گئے جبکہ سہراب شر اورجان محمد بگٹی زخمی ہو گئے۔
بیٹے جہانگیر خان شر نے کہاہے کہ میرے بابا سردار شہریار شر کی جان کو خطرہ ہے ،ایس ایس پی گھوٹکی جلد سے جلد میرے بابا کو ریسکیو کرے۔
ایس ایچ او رونتی شکور لاکھو نے کہاہے کہ سردار شہر یار شر کو ریسکیو کرلیا گیاجبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہسپتال اوباڑو منتقل کردی گئی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ: شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کیلئےپیغام جاری کر دیا