ڈی جی پاسپورٹ کا احسن اقدام،چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پاسپورٹ دفاترقائم

Oct 14, 2024 | 18:38:PM

(اویس کیا نی) صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی سہولت کیلئے ملک بھر کے صوبائی اسمبلیوں میں پاسپورٹ آفس قائم کردئے گئے۔ 

 ملک بھر کی صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم کر دئیے گئے،پنجاب اسمبلی میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح سپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے کیا،سندھ اسمبلی میں قائم پاسپورٹ ڈیسک کا افتتاح سپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے کیا گیا،خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پاسپورٹ ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں ڈی جی پاسپورٹ بھی شریک ہوئے ،گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا گیا،بلوچستان اسمبلی میں بھی پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ 

ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں میں پاسپورٹ دفاتر کا قیام اراکین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا،جدید پاسپورٹ دفاتر میں بروقت اور باآسانی پاسپورٹ پراسس ہوسکیں گے،محکمہ ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجراء کے لیے کوشاں ہے،شہریوں کی سہولت کے پیش نظر نئے جدید پرنٹرز منگوائے گئے ہیں ،نئے پرنٹرز سے پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوجائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

مزیدخبریں