(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، 13 ایم اویوز اور دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کی تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، سی پیک ورکنگ گروپ سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی دستاویز، گوادر پر 7ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ اجلاس کے نکات کی دستاویز، دونوں ملکوں میں سمارٹ کلاس رومز کے حوالے سے دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔
تقریب کے دوران پاکستان اور چین میں انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق دستاویز، اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت، دونوں ملکوں میں آبی وسائل کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت، سلامتی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی دستاویز، غذائی تحفظ کے شعبہ میں مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
پاکستان اور چین نے سیکیورٹی، تعلیم، زراعت، انسانی وسائل کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے طے شدہ 13 مفاہمت کی یادداشتوں اور دستاویزات کا تبادلہ کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ایم او یوز ، معاہدوں اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا، دونوں وزراء اعظم اپنے اپنے وفود کے ہمراہ اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیراقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے وزیر تجارت وانگ وینتائو نے سمارٹ کلاس رومز پراجیکٹ کی حوالگی سے متعلق ایم او یوکی دستاویز کا تبادلہ کیا،سی پیک مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے 13ویں اجلاس کےمنٹس سے متعلق ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین لیو سوشو نے کیا، سی پیک کے تحت گوادر پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے 7ویں اجلا س کےمنٹس سے متعلق ایم او یو کا تبادلہ وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین لیو سوشو نے کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایس سی او سربراہان حکومت کا اجلاس، دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کر دیں
سی پیک روزگار کے فروغ کےلئے تعاون کے ایم او یو کا تبادلہ وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین لیو سوشو نے کیا، اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے ایم او یو کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احدچیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا، پانی کی تنصیبات کا تحفظ ، فلڈکنٹرول اور آفات میں کمی سے متعلق باہمی تعاون کے سمجھوتے کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا۔
سلامتی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا، جی ڈی آئی کے تحت انسانی وسائل کی ترقی پر لیٹر آف ایکسچینج کے ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا، اسلام آباد میں آگ بجھانے والی گاڑیوں سے متعلق معاونتی پروگرام کے لیٹر آف ایکسچینج ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا۔
چین کو جانوروں کے گوشت کی برآمد سے متعلق قرنطینہ تقاضوں سے متعلق پروٹوکول کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیرغذائی تحفظ راناتنویر حسین اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کیا، مشترکہ لیبارٹریوں کی مشترکہ معاونت سے متعلق ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ساجد بلوچ اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کیا۔
مشترکہ ٹی وی پروگراموں کی تیاری سے متعلق ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کیا، اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنہ کے درمیان کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کا بھی اعلان کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی چیانک نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہےگا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے پاک چین افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، گوادر پاک چین مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ گوادر پاک چین دوستی کا عکاس ہے، پاکستانی ترقی کے لیے چین کے تختہ عزم کے معترف ہیں، پاکستان اور چین کےدرمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، دوطرفہ معاہدے پاکستان چین کےدرمیان نئے باب کا اضافہ ہیں، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا مظہر ہے، گوادر ائیر پورٹ سی پیک کے گلدستے میں ایک اور پھول کا اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج، خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکیمل کے لیے دونوں ملکوں کے انجینئرز اور ورکرز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، پاکستان اور چین نے صنعت، زراعت اور تجارت کے شعبے میں مفاہمتی یادداستوں کا تبادلہ کیا، دوطرفہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان نئے باپ کا اضافہ ہے، گوادر علاقائی ترقی کا محور ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط دوستی کا عکاس بھی ہے۔