صوابی:پنج پیر کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ،20 سے زائد طلباء زخمی

Oct 14, 2024 | 19:25:PM

 (انوارالحق) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ پیش آیا،حادثے میں دینی مدرسے کے 20 طلبا زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے پنج پیر کے مقام پرٹریکٹر ٹرالی کا بریک فیل ہونے پر گہری کھائی میں جا گری ،حادثے میں جلبئی دینی مدرسہ کے 20 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے، زخمیوں کو باچاخان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہیں،زخمیوں میں 2 طلبہ کی حالت نازک ہیں، تمام زخمی طلباء اس وقت سرجیکل ایمرجنسی میں زیرعلاج ہیں،تمام زخمی طلباء اس وقت سرجیکل ایمرجنسی میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فلم ساز شوکت زمان خان انتقال کرگئے

مزیدخبریں